دنیاہفتہ کی اہم خبریں

طالبان کا رہبر معظم سید علی خامنہ ای کے بیان کا خیر مقدم

شیعہ نیوز:طالبان کی وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے کہا کہ وہ شیعہ سنی مسلمانوں کے درمیان اتحاد کے حوالے سے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اتحاد کے ذریعے افغانستان نے آزادی حاصل کی ہے اور انشاء اللہ اتحاد کے ذریعے تفرقہ پیدا کرنے والی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔

طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان محمد نعیم نے بھی کہا کہ وہ اتحاد بین المسلمین پر مبنی ایران کے رہبر انقلاب اسلامی کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

اسی طرح رہبر معظم انقلاب اسلامی ایران نے فرمایا تھا کہ ایران میں مسلمانوں کے درمیان اتحاد پر زیادہ زور دینے کی وجہ یہ ہے کہ آج شیعہ سنی فرقوں کے درمیان تفرقہ پھیلانے کی مسلسل کوشش کی جا رہی ہے، آپ دیکھیں کہ امریکا کے سیاسی لٹریچر میں کچھ برسوں سے ہی شیعہ و سنی اصطلاح داخل کی گئی ہے جبکہ حقیقت میں وہ اسلام کے خلاف ہیں لیکن شیعہ سنی مسئلے کو چھوڑ نہيں رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button