پاکستانی شیعہ خبریں

تحریک انصاف کا نیا پاکستان دہشت گردی کے متاثرین کے خون پر بنے گا، بلاول بھٹو زرداری

شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادارہ) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مولانا سمیع الحق کے مدرسے کو کے پی کے کی حکومت کی جانب سے مزید فنڈ دینے کو شرمناک قرار دے دیا ہے۔ اپنے ایک ٹوئٹ میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ خبریں ہیں کہ عمران خان کی حکومت نے مدرسہ حقانیہ کو مزید 27 کروڑ روپے جاری کیے ہیں۔ بلاول نے مزید کہا کہ تحریک انصاف حکومت مدرسہ حقانیہ کو 2016 سے فنڈز جاری کررہی ہے اور اب تک 57 کروڑ روپے مدرسہ حقانیہ کو جاری کیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا نیا پاکستان دہشت گردی کے متاثرین کے خون پر بنے گا اور تحریک انصاف کی حکومت کایہ اقدام شرمناک ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button