پاکستانی شیعہ خبریں

سکھر، محرم میں عزاداری کے اجتماعات کے تحفظ کے لیے سخت حفاظتی اقدامات

شیعہ نیوز (سکھر) محرم الحرام کے موقع پر سکھر میں امن وامان کی فضاء کو برقرار رکھنے اور کسی بھی ممکنہ دہشت گردی کے خطرے پیش نظر سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں، بدھ کے روز پولیس اور رینجرز نے مشترکہ طور پر پرانا سکھر ، روہڑی اور سکھر شہر کے مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ کیا۔فلیگ مارچ میں رینجرز، پولیس کے افسران ، جوان اور کمانڈوز بھی موجود تھے، فلیگ مارچ کا مقصد محرم الحرام کے موقع پر سکھر، روہڑی ، پرانا سکھر ، پنو عاقل اور ضلع کے تمام علاقوں میں امن وامان کی فضاء کو مکمل طور پر بحال رکھنا ہے، محرم الحرام کے موقع پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کو مختلف مقامات پر تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ تمام علاقوں میں گشت کو بڑھا دیا گیاجبکہ ایس ایس پی سکھر تنویر حسین تنیو نے ضلع کے تمام علاقوں میں خاص طور پر داخلی راستوں پر پولیس چوکیوں کی تعداد میں اضافہ کرکے گشت کو بڑھانے کی ہدایات کی ہے۔

پولیس افسران کو کہا گیا کہ وہ ضلع کے تمام علاقوں میں محرم الحرام کے موقع پر امام بارگاہوں، مساجد، مجالس سمیت عوامی اجتماعات والے تمام مقامات کی سخت نگرانی کریں،محرم الحرام کے دوران تمام علاقوں میں امن وامان کی فضاء کو مکمل طور پر بحال رکھا جائے گا جبکہ سکھر روہڑی اور پنو عاقل سمیت دیگر علاقوں میں محرم الحرام کے دوران ما تمی جلو سوں ،مجالس کی مکمل نگرانی کی جا ئے گی اور تمام علاقوں میں خفیہ کلوز سرکٹ کیمرے نصب کیے گئے ہیں اور پولیس کی جانب سے کنٹرول روم بنایا گیا ہے جہاں پر کلوز سرکٹ کیمروں کی مدد سے جلوسوں، مجالس کی نگرانی کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button