پاکستانی شیعہ خبریں

ملکی اداروں کو ٹارگٹ کرنا افسوسناک عمل ہے، میر عبدالقدوس بزنجو

شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادارہ) وزیراعلٰی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ سیاسی معاملات میں اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے اداروں کو ٹارگٹ کرنا افسوسناک عمل ہے۔ کل تک پیپلز پارٹی کے وزیراعظم کے خلاف عدالتی فیصلوں کو درست قرار دینے والے آج کیوں عدالتی فیصلوں پر سراپا احتجاج ہیں۔؟ پشین میں ایک روزہ دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلٰی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ ملک میں اگر جمہوریت کو نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار یہی لوگ ہونگے، جو آج عدلیہ اور اداروں کو حدف تنقید بنا رہے ہیں۔ عدلیہ سمیت تمام اداروں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ اگر کوئی حکومت عوام کی خدمت میں ناکام رہی تو اس کی ذمہ داری اداروں پر نہ ڈالی جائے۔ تبدیلی ایک جمہوری عمل ہے اور بلوچستان میں بھی تبدیلی پارلیمنٹ کے ذریعے لائے گئی ہے۔ ہم پر اسمبلی تھوڑنے اور سینیٹ انتخابات کو رکھوانے کے الزامات لگانے والوں کو منہ کی کھانے پڑے گی۔ بلوچستان حکومت اپنی آئینی مدت پوری کریگی۔ بلوچستان میں سابقہ حکومت نے عوامی مسائل پر توجہ نہیں دی۔ یہی وجہ ہے کہ صوبے کے اپنے منتخب نمائندوں نے جمہوری انداز سے حکومت کو تبدیل کیا۔ بلوچستان میں تبدیلی کسی کے اشارے پر نہیں ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button