پاکستانی شیعہ خبریں

ڈی آئی خان : حکومت کی طرف سے اعلان کردہ شہداء پیکج کے مطابق امداد فراہم کی جائیگی ' ، کمشنر ڈیرہ

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ) ڈیرہ اسماعیل خان میں کمشنر ڈیرہ عبدالغفور بیگ نے کہا ہے کہ 2013سے لیکر 2018 اب تک ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی کے واقعات میں شہید ہونیوالوں کی امداد کیلئے چیف سیکرٹری خیبرپختونخواہ کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ضلع ٹانک کے ڈپٹی کمشنر کے پاس 10 دن کے اندر اپنے مکمل کوائف جمع کرائے جائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا کمشنر ڈیرہ عبدالغفور بیگ نے کہا کہ کوائف جمع کرانے والے شہداء کے ورثاء کو حکومت کی طرف سے اعلان کردہ شہداء پیکج کے مطابق امداد فراہم کی جائیگی

انہوں نے کہا کہ ڈویژنل انتظامیہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ کوششیں کررہی ہے۔ عوام کو اب تبدیلی نظر آئے گی سرکاری محکمے عوامی مسائل کے حل کیلئے بلاتاخیر اقدامات کریں تاکہ عوامی منصوبوں کے اثرات عوام تک پہنچ سکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button