رائیونڈ دھماکے کے پولیس شہداء کی نماز جنازہ ادا، گورنر، وزیراعلیٰ سمیت افسران کی شرکت
شیعہ نیوز(پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ )پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں سانحہ رائیونڈ میں شہید پولیس اہلکاروں کی نمازجنازہ ادا کردی گئی۔ سانحہ رائیونڈ میں کانسٹیبل محمد سعید، تنویر حسین، محمد اسلم، ہیڈ کانسٹیبل محمد سعید شہید ہوئے۔ نماز جنازہ میں گورنر پنجاب رفیق رجوانہ، وزیراعلیٰ شہباز شریف، آئی جی عارف نواز، چیف سیکرٹری زاہد سعید، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم اعظم سلیمان شریک ہوئے جبکہ ڈی جی رینجرز میجر جنرل اظہر نوید حیات، جی او سی میجر جنرل محمد عامر، کور کمانڈر لاہور لیفٹینٹ جنرل عامر ریاض نے بھی شرکت کی۔ لارڈ میئر لاہور مبشر جاوید، سی سی پی او امین وینسں، ڈی آئی جی ڈاکٹر حیدر اشرف، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی رائے طاہر، علی عامر ملک، محمد طاہر، ڈی آئی جی چودھری سلطان، رانا ایاز سلیم، طارق عزیز، سہیل سکھیرا، ایس پی ہیڈ کوارٹر عاطف نذیر، ایس پی ٹریفک آصف صدیق شریک ہوئے۔ نماز جنازہ میں شہید پولیس اہلکاروں کے اہلخانہ نے بھی شرکت کی۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید اہلکاروں کو سلامی پیش کی۔ اس موقع پر عمران محمود، معروف صفدر واہلہ، شوکت عباس، فیصل شاہکار، رائے اعجاز، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز عامر ذوالفقار، امجد جاوید سلیمی، طارق مسعود، ایس پی سٹی علی رضا، ایس پی رحیم شیرازی، مبشر میکن، عمارہ اطہر بھی موجود تھیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی نے شہداء کے تابوں پر پھول چڑھائے۔