Uncategorized

حضرت علیؑ سے محبت، ایمان اور آپ سے بغض، منافقت ہے، علامہ اشرف آصف جلالی

شیعہ نیوز(پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ ) تحریک لبیک یا رسول اللہ(ص) کے زیراہتمام مرکز صراط مستقیم تاج باغ لاہور میں داماد رسول حضرت علی المرتضیٰ (ع) کے یوم ولادت کے سلسلہ میں ’’شان علیؑ المرتضیٰ کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یا رسول اللہ(ص) کے مرکزی چئیرمین اشرف آصف جلالی نے کہا فضائل علیؑ کا بیان زبان رسالت(ص) کا امت کیلئے خوبصورت تحفہ ہے، حضرت علی المرتضیؑ حق کی کھلی کتاب اور آفتاب تھے، آپ کی محبت، ایمان اور آپ سے بغض، منافقت ہے، آپ کی تلوار سے دور دور تک اسلام کی دھاک بیٹھ گئی، آغوش نبوت میں تربیت پانے کی وجہ سے آپ منفرد مقام کے حامل ہیں، آپ تاجدار ولایت اور مرکز روحانیت قرار پائے، نظام مصطفی(ص) اور خلافت راشدہ کے لحاظ سے آپ نے بے مثال خدمات سرانجام دیں، آپ کی سیرت اور بصیرت گلشن انسانیت کی بہار ہے، آپؑ نے ذات رسول اللہ(ص) کے آداب کو امتِ مصطفیٰ(ص) میں رائج کرنے میں سنہری کردار ادا کیا، امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے ذریعے سے آپ نے غلبہ اسلام کیلئے جھنڈے گاڑے، آپؑ کی ذات حکمرانوں کیلئے درسگاہ کی حیثیت رکھتی ہے۔ کانفرنس میں صاحبزادہ مرتضیٰ علی ہاشمی، مولانا محمد طاہر نواز قادری، علامہ محمد صدیق مصحفی، علامہ محمد رضائے المصطفیٰ رازی، مولانا فیاض قادری، مولانا محمد زاہد قادری، مولانا خالد محمود جلالی اور دیگر موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button