پاکستانی شیعہ خبریں

کوئٹہ میں جاری شیعہ نسل کشی کیخلاف علمدار روڈپر دھرنا جاری

شیعہ نیوز(پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ ) کوئٹہ شہر میں مسلسل شیعہ نسل کشی کے ہونے والے واقعات کیخلاف ملت جعفریہ نے اتوار کی دوپہر سے دھرنا دیا ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اتوارکی صبح علمدار روڈ سے ہزارہ ٹاؤن جانے والی ٹیکسی کو قندھاری روڈ پر نشانہ بنایا گیا جس کت نتیجے میں شیعہ ہزارہ مومن نذر حسین شہید جبکہ گل حسن زخمی ہوگیا۔ اس واقعہ کے فوراً بعد ہزارہ ٹیکسی ایسوسی ایشن نے علمدار روڈ پردھرنا دے دیا جو ۲۴ گھنٹے گزرنے کے بعد بھی جاری ہے ۔دھرنے میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رکن شوریٰ عالی علامہ ہاشم موسوی، مجلس وحدت کوئٹہ کے رہنماء مولانا ولایت حسین جعفری ، کوئٹہ یکجہتی کونسل کے رہنماء قیوم چنگیزی اور سابقہ رکن قومی اسمبلی ناصر حسین شاہ نے شرکت کر کےاپنی مکمل حمایت کااعلان کیا ۔ یاد رہے گذشتہ ایک مہینے کے دوران شیعہ ہزارہ مسلمانوں پر ٹارگٹ کلنگ کا یہ چوتھا واقعہ ہیں، جبکہ صوبائی حکومت اور ریاستی اداروں کی جانب سے دہشتگردوں کی عدم گرفتاری عام عوام کے لئے سوالیہ نشان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button