پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

تکفیری خوارج کے ہاتھوں شہید آصف رضا کے جسد کی توہین

بگن کے تکفیری خارجیوں کی جانب سے ایک اور ویڈیو نشر کی گئی جس میں شہید آصف رضا کو بےدردی سے شہید کیے جانے اور اسکے بعد انکے جسد خاکی کی توہین کے دل دہلا دینے والے مناظر ریکارڈ کئے گئے تھے

شیعہ نیوز: موصولہ اطلاعات کے مطابق تکفیری خوارج کی جانب سے پاراچنار سے پشاور جاتے ہوئے قافلے پر حملے کے دوران تکفیریوں کی جانب سے چند شیعہ مومنین کو اغواء کیا گیا تھا جس میں شہید آصف رضا بھی شامل تھے، بعد ازاں ان مغویوں میں سے 4 افراد کی سر و اعضا کٹی لاشیں پاراچنار بھجوا دی گئی تھیں جن کے جسموں سے انکے سر، ہاتھ، پاؤں، کان وٖغیرہ کلہاڑیوں کے وار سے کاٹے گئے تھے۔

کل بگن کے تکفیری خارجیوں کی جانب سے ایک اور ویڈیو نشر کی گئی جس میں شہید آصف رضا کو بےدردی سے شہید کیے جانے اور اسکے بعد انکے جسد خاکی کی توہین کے دل دہلا دینے والے مناظر ریکارڈ کئے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا ایک بار پھر اسلام آباد میں احتجاج کا فیصلہ

تکفیریوں کی جانب سے جاری کردہ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس سفاکیت سے ان تکفیری خارجیوں نے پہلے تو شہید آصف رضا کو برہنہ حالت میں شدید تشدد کا نشانہ بنایا، بعد ازاں انکو زبح کر کے بے دردی سے قتل کیا گیا، جب اس سے بھی تکفیری خوارج کے دلوں میں بغض شیعان حیدر کرار کی آگ ٹھنڈی نہ ہو سکی تو انہوں نے شہید آصف رضا کے کٹے ہوئے سر کو آوارا کتوں کے آگے پیش کیا تاکہ شہید کی مزید بےحرمتی کی جا سکے۔

ہم حکومت پاکستان اور اسکے ماتحت قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل کرتے ہیں کے ان سفاک درندہ صفت تکفیری خارجیوں کے خلاف سخت سے سخت عسکری کاروائی کر کے جلد از جلد واصل جہنم کیا جائے تاکہ دشمن کے یہ آلہ کار تکفیری اپنے انجام کو پہنچ سکیں اور ہمارے ملک میں دیرپاء امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button