اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

تحریک انصاف کا ایک بار پھر اسلام آباد میں احتجاج کا فیصلہ

وزیر اعلیٰ گنڈاپور پر اظہار اعتماد، تحریک انصاف خیبر پختونخوا کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیر اعلیٰ ہاؤس میں وزیر اعلیٰ سردار علی امین گنڈاپور کی صدارت میں منعقد ہوا

شیعہ نیوز: پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے بھرپور تیاری کیساتھ دوبارہ اسلام آباد جا کراحتجاج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ مرکزی قیادت سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا ہے کہ جب ڈی چوک میں گولیاں چل رہی تھیں تو مرکزی قیادت کہاں اور کیوں غائب تھی ؟

وزیر اعلیٰ گنڈاپور پر اظہار اعتماد، تحریک انصاف خیبر پختونخوا کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیر اعلیٰ ہاؤس میں وزیر اعلیٰ سردار علی امین گنڈاپور کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ارکان صوبائی اور قومی اسمبلی نے شرکت کی، اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ پر اعتماد کا اظہار کیا گیا، اجلاس میں اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصلی بحث ہوئی اور اسلام آباد واقعہ سے متعلق ارکان اسمبلی نے اپنی تجاویز کمیٹی کے سامنے رکھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button