Uncategorized

بجلی کی غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ، اوور بلنگ نے پاکستانیوں سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے،ایم ڈبلیو ایم

شیعہ نیوز(پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ ) شدید گرمی میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ عوام پر عذاب نازل کرنے کے مترادف ہے،دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ، بے روزگاری، مہنگائی اور عدم تحفظ کے شدید احساس نے پہلے ہی عوام کی زندگی اجیرن کر رکھی تھی بجلی کی غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ، بجلی کے نرخوں میں بار بار اضافے اور اوور بلنگ نے تو پاکستانیوں سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے،شدید گرمی میں بدترین لوڈشیڈنگ سے اگرجانوں کا زیاں ہوا تو ذمہ دار کے الیکٹرک ہوگی، نویں دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں مصروف طلبا و طالبات کا مستقبل کے الیکٹرک کی ہٹ دھرمی کے باعث داؤ پر لگ چکا ہے، ان خیالات کا اظہارمجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے رہنما احسن عباس رضوی اور عارف رضا زیدی نیگورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول جعفرطیار سوسائٹی کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر طلبہ نے کے الیکٹرک کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے خلاف بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے،رہنماؤں نے کہاکہ بدترین لوڈشیڈنگ کے ذمہ دارکے الیکٹرک کے نااہل کرپشن زدہ افسران ہیں،جو ریوینو بڑھانے کیلئےعوام کو اذیت میں ڈال رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button