Uncategorized

سندھ اور پنجاب ہوئے ایک

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)سندھ اور پنجاب پولیس کا کریمنلز ریکارڈ مینیجمنٹ سسٹم باہم منسلک کر دیا گیا ہے جس سے مجرموں تک رسائی آسان ہو جائے گی۔ لاہور میں منعقدہ تقریب میں سندھ اور پنجاب پولیس نے مجرموں کے ریکارڈ کو اکٹھا کر دیا، تقریب میں ایڈیشنل جنرل (آئی جی) سندھ اے ڈی خواجہ، آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان، ڈی آئی جی آئی ٹی سندھ جاوید اکبر ریاض اور ڈائریکٹر آئی ٹی سندھ تبسم عابد نے شرکت کی۔ دونوں صوبوں کے پولیس ڈیپارٹمنٹ کے اس اقدام کے بعد جرائم پیشہ افراد کا ریکارڈ سندھ اور پنجاب پولیس کے تمام تھانہ جات، ایس ایس پی دفاترز اور سی آئی اے سینٹرز سے منسلک کر دیا گیا ہے۔ دونوں صوبوں کی جیلوں میں کمپیوٹرائزڈ کریمنلز ریکارڈ ایک سافٹ ویئر کے ذریعے دستیاب ہوگا جس کے باعث پولیس کیلئے مجرموں تک رسائی آسان ہو جائے گی۔ سندھ پولیس کے پاس دو لاکھ 60 ہزار، پنجاب پولیس کے پاس 12 لاکھ کریمنلز کا ریکارڈ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button