Uncategorized

نیشنل ایکشن پلان، رینجرز کوپنجاب میں 2 ماہ کیلئے اختیارات دینے کا فیصلہ

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )اپوزیشن جماعتوں کے مطالبات اور امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر پنجاب میں بھی رینجرز کو محدود اختیارات دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور اس ضمن میں وزارت داخلہ پنجاب نے سمری تیار کرکے وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں بھی رینجرز کو رینجرز آرڈیننس 1959ء کے تحت 60 روز کیلئے اختیارات دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور اس ضمن میں سمری بھی ارسال کر دی گئی جس کے متن کے مطابق محدود اختیارات کے تحت رینجرز صوبے میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کیساتھ مل کر آپریشنز کرے گی اور جے آئی ٹی میں بھی نمائندگی دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق رینجرز آپریشن کا بنیادی ہدف تکفیری دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف آپریشنز ہوں گے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل مختلف جماعتوں کے رہنماؤں کی طرف سے پنجاب میں بھی رینجرز آپریشن کے مطالبات سامنے آ چکے ہیں۔ کراچی میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری کے بعد پنجاب میں بھی یہ مطالبہ زور پکڑ رہا ہے کہ رینجرز کو اختیارات دے کر ایک آپریشن پنجاب میں بھی کروایا جائے۔

اطلاعات کے مطابق رینجرز نے فیصل آباد میں گزشتہ روز ایک آپریشن کیا تھا جس میں ایک ریٹائرڈ پروفیسر سمیت 9 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ فیصل آباد کے امین پور بازار میں گول بازار میں کارروائی کی گئی تھی جس میں ایک پرنٹنگ پریس سے 4 افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ رینجرز نے فیصل آباد کے علاقے کھرڑیانوالہ میں بھی کارروائی کر کے وہاں سے بھی 4 افراد کو حراست میں لیا تھا جن سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button