
خلیج فارس تعاون کونسل کی اسرائیل کے وحشیانہ اقدام کی مذمت
شیعہ نیوز: خلیج فارس تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل نے ایک بیان میں رفح میں فلسطینی پناہ گزینوں کے خیموں پر اسرائیلی فوج کے حالیہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
الجزیرہ نے بتایا ہے کہ خلیج فارس تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل نے رفح شہر میں فلسطینی پناہ گزینوں کے خیموں پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : القسام بریگیڈ نے ہمارے فوجیوں سے 800 میٹر کی دوری سے میزائل داغے، ڈینئل ہاگری
انہوں نے اس سلسلے میں تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہم رفح میں اقوام متحدہ کے پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی قابض فوج کے مجرمانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ رفح اور پوری غزہ کی پٹی میں فلسطینی شہریوں کے خلاف وحشیانہ کارروائیوں کا جاری رہنا واضح جنگی جارحیت ہے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی فوج نے رفح میں فلسطینی پناہ گزینوں کے خیموں پر بمباری کرکے کم از کم 50 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔