محمد باقر قالیباف دوبارہ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر منتخب
شیعہ نیوز: آج نئی مجلس شورائے اسلامی (ایرانی پارلیمنٹ) کے اسپیکر کے انتخاب کے لئے رائے شماری ہوئی، جس کے نتیجے میں محمد باقر قالیباف 198 ووٹ کی بھاری اکثریت کے ساتھ ایک بار پھر اسپیکر منتخب ہوئے۔
ان کے مدمقابل قم سے رکن پارلیمنٹ حجت الاسلام مجتبی ذوالنوری کو 60 ووٹ اور سابق وزیر خارجہ منوچہر متکی کو 5 ووٹ ملے۔ 22 ووٹ مسترد ہوئے۔
اسی طرح حاجی بابائی سینئر نائب اسپیکر اور علی نیکزاد جونئر نائب اسپیکر منتخب ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں : عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے، یورپی یونین
قالیباف نے سرکاری پالیسیوں کی کامیابی اور عوامی مسائل کے حل کے لئے شہید رئیسی کی حکومت کے ساتھ حتی المقدور تعاون کیا تھا۔
اسپیکر بننے کے بعد شائد وہ صدارتی الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے، جس کی پیش گوئی کی جارہی تھی۔
شہید رئیسی اور ساتھیوں کے ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد رہبر انقلاب نے کہا تھا کہ سسٹم میں کوئی رکاوٹ پیدا نہیں ہوگی۔ ملک کے معاملات آگے بڑھتے رہیں گے۔