Uncategorized
کراچی، مختار فورس کی جانب سے جناب مختار ثقفی رح کی شہادت کی مجلس کا انعقاد
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مختار فورس کراچی ڈویژن کی جانب سے مختار ثقفی رح کی شہادت کی مناسبت سے امام بارگاہ در بتول میں مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا۔
۱۳ رمضان المبارک تاریخ شہادت مختار ثقفی کی مناسبت سے مختار فورس کراچی کی جانب سے امام بارگاہ در بتول سولجربازار میں مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا جس سے مولانا آزاد حسین معصومی نے خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مختار ثقفی رح ہمارے لیے نمونہ عمل ہیں۔ ہمیں ان سے بہادری و شجاعت کا درس لینا چاہیے۔
بعد ختم مجلس انجمن در بتول نے ماتم داری و سینہ زنی کی۔ مجلس میں مومنین کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔ مجلس میں سیکیورٹی کے فرائض مختار فورس کراچی ڈویژن کے جوانوں نے انجام دیے۔