ھئیت آئمہ مساجد و علماء امامیہ کا بڑا اعلان
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) علما اور آئمہ مساجد پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ھئیت آئمہ مساجد و علماء امامیہ نے فضائل امام علیؑ سے متعلق مولانا عباس مہدی ترابی کے بیان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
اپنے اعلامیہ میں ھئیت آئمہ مساجد و علماء امامیہ کا کہنا تھا کہ حضرت علی علیہ السلام سوائے خاتم النبیینؐ کے باقی انبیاء ما سبق سے افضل سے افضل ہیں۔
بول ٹی وی کے پروگرام میں مولانا عباس مہدی ترابی کے حق بیان کرنے اور مولائے کائنات حضرت علی علیہ السلام کو سوائے خاتم النبیین کے باقی انبیاء ما سبق سے افضل قرار دینے پر ھئیت آئمہ مساجد و علماء امامیہ ان کی تائید کرتی ہے. ھئیت آئمہ مساجد و علماء امامیہ کے تمام ارکان مولانا عباس مہدی ترابی کے ساتھ ہیں. اور جن علماء سے ان ٹی پروگرامز میں جو کوتاہیاں ہوئی ہیں ہم ان کی مذمت کرتے ہیں.
ہم بول چینل, عامر لیاقت اور پروگرام کے پروڈیوسر کی بھی مذمت کرتے ہیں جو عالم اسلام میں فرقہ واریت اور انتشار پھیلانے والے پروگرام نشر کر رہے ہیں. اس کے ساتھ ہی ہم ان موقع پرست شیعہ دشمن عناصر کی بھی بھرپور مذمت کرتے ہیں جو فردی کوتاہی کو جواز بنا کر دنیاوی مال و متاع حاصل کرنے کی غرض سے تمام قابل احترام علماء حق کو بلا جواز تنقید و توہین کا نشانہ بنا کر اپنی اپنی دکانیں چمکانے اور دشمنان تشیع کے سامنے اپنی قیمتیں بڑھانے میں مصروف ہیں. انشاء اللہ مذہب حق اور ملت تشیع کے خلاف ہر سازش ناکام ہوگی اور ہر سازشی ناکام و نامراد ہوگا.
اعلامیہ میں علما و خطبا سے اپیل کی گئی کہ باالخصوص نماز عید کے خطبہ میں مولائے کائنات کی یہ فضیلت کہ "مولائے کائنات حضرت علی علیہ السلام خاتم النبیین حضرت محمد مصطفی صلی علیہ وآلہ وسلم کے سوا باقی انبیاء ما سبق سے افضل ہیں ” کو لازمی بیان , واضح اور دلائل سے ثابت کریں.