پاکستانی شیعہ خبریں

بلوچستان میں غیر جانبدار وشفاف انتخابات کا انعقاد حکومت کی ترجیح ہے، ڈاکٹر اختر نذیر

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ)چیف سیکرٹری بلوچستان ڈاکٹر اختر نذیر کی زیر صدارت اجلاس میں عام انتخابات 2018ء کی تیاریوں سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری داخلہ حیدر علی شکوہ، آئی جی پولیس محسن بٹ، ایڈیشنل آئی جی منظور سرور، کمشنر کوئٹہ ڈویژن ہاشم غلزئی، کمشنر ژوب ڈویژن بشیر بازئی ،ڈپٹی کمشنرز، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز کے علاوہ الیکشن کمیشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔ چیف سیکرٹری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیر جانبدرانہ، پرامن اور شفاف انتخابات کا انعقاد صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر پاک آرمی اور ایف سی کی خدمات لی جا ئیں گی، تاکہ کسی بھی نہ خوشگوار صورتحال سے بروقت نمٹا جاسکے۔ الیکشن کمشن آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے عام انتخابات کیلئے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے اجلاس کے شرکاء کو ہدایت کی کہ تمام پولنگ اسٹیشنز کی تعمیر ومرمت کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے اور اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ عام انتخابات میں سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں کو سکیورٹی دی جائے اور ساتھ ہی بین الاقوامی مبصرین کی حفاظت کو بھی یقینی بنایا جائے۔ الیکشن سے دو دن پہلے پولنگ اسٹیشن کی صفائی اور سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔ اس موقع پر تمام ڈپٹی کمشنروں نے عام انتخابات کی تیاریوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button