Uncategorized
متحدہ مجلس عمل نے اپنا انتخابی ترانہ جاری کر دیا
شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)متحدہ مجلس عمل نے اپنا انتخابی ترانہ جاری کر دیا۔ ترانہ لانچنگ کی باقاعدہ تقریب جماعت اسلامی کے ہیڈ کوارٹر منصورہ لاہور میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی متحدہ مجلس عمل اور جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ تھے۔ ترانے کو متحدہ مجلس عمل کے مرکزی قائدین نے بہت پسند کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ انتخابی ترانہ متحدہ مجلس عمل کے پیغام کو عوام تک پہنچانے اور انتخابی مہم کو کامیاب بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ترانے بھی ابلاغ کا بہترین ذریعہ ہے۔