کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت، سول سوسائٹی نے احتجاج کا اعلان کردیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کالعدم جماعت سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت کے خلاف سول سوسائٹی پاکستان نے کراچی میں الیکشن کمیشن کے صوبائی دفتر کے باہر احتجاج کا اعلان کردیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے کالعدم ملک دشمن جماعت سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کو پاکستان راہ حق پارٹی کے نام سے الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت کے خلاف سول سوسائٹی پاکستان کی جانب سے پیر 16 مئی کو سہ پہر 3 بجے کراچی میں الیکشن کمیشن کے صوبائی دفتر کے باہر احتجاج کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں نے ملک میں سعودی ایما پر شیعہ و سنی مسلمانوں کا قتل عام کیا اور ملک میں نا امنی کی صورتحال پیدا کی جس پر ان جماعتوں کو کالعدم قرار دیا گیا مگر ایک بار پھر ان دہشتگردوں کو نام بدل کر دوسرے ناموں سے الیکشن لڑنے کی اجازت دی گئی ہے جس پر ملک کی پر امن عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔