Uncategorized
سیاستدانوں کے ساتھ مذہبی جماعتوں کا بھی احتساب کیا جائے، حامد موسوی
شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے رہنما نے آمدہ عام انتخابات کیلئے الیکشن پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرقہ و مسلک و صوبائیت کی بنیاد پر انتخابی سیاست میں حصہ لینا قوم و ملک کیلئے موت ہے، پشاور سانحہ ایکشن پلان پر عمل نہ کرنے کے باعث ہوا، نگران حکومت کو پچھتر ہزار افراد کے قاتلوں کو معاف کرنے کا اختیار کس نے دیا، سیاسی جماعتیں قومی خدمت اور منشور کی بنیاد پر انتخابات میں حصہ لیں، کبھی کسی ظالم کا ساتھ نہیں دیں گے۔ پریس کانفرنس میں حامد موسوی نے 16نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کا اجرا کرتے ہوئے مکتب تشیع کے افراد کو ہدایت کی کہ ان مطالبات کو پورا کرنے والی جماعتوں کی حمایت کی جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سیاستدانوں، حکمرانوں کے ساتھ ساتھ مذہبی جماعتوں کا بھی احتساب کیا جائے۔