مشرق وسطی

شامی فوج نے اسرائیلی حملہ ناکام بنادیا

صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے جمعرات کے روز قنیظرہ کے علاقوں حضر ٹاون، تل کروم اور جبا پر کئی راکٹ فائر کیے تاہم شامی فوج نے انہیں فضا ہی میں نشانہ بنا کر تباہ کردیا۔دوسری جانب اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے بدھ کی شام مقبوضہ جولان کے علاقے میں خطرے کے سائرن بجائے جانے کی خـبر دیتے ہوئے کہا کہ شام کی سرحدوں سے داخل ہونے والے ایک ڈرون طیارے کی آمد کے بعد علاقے میں سائرن بجائے گئے تھے۔ صیہونی فوج کے ترجمان نے پیٹریاٹ میزائل کے ذریعے مذکورہ ڈرون کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا ہے۔شامی فوج نے تین ہفتے قبل مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں کے قریب واقع شام کے جنوبی صوبوں درعا، سویدا اور قنیطرہ کی آزادی کے لیے آپریشن کا آغاز کیا ہے۔شامی فوج کی پیشقدمی سے خوف زدہ صیہونی حکومت نے جولان کے علاقے میں اپنی فوج کو مکمل تیار رہنے کا حکم دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button