Uncategorized
علامہ ناصر عباس کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال
شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سابق وزیراعظم پاکستان اور مسلم لیگ قاف کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ہے۔ ترجمان ایم ڈبلیو ایم کے مطابق ملاقات میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات اسد عباس نقوی اور محسن شہریار بھی موجود تھے۔ اس موقع پر دونوں رہنماوں کے درمیان پنجاب اور وفاق میں حکومت سازی کے معاملات پر بات چیت کی گئی ہے۔ دونوں رہنماوں نے دہشتگردی کے حالیہ واقعات کی بھی شدید مذمت کی ہے۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے چوہدری شجاعت حسین کو عام انتخابات میں پرویز الٰہی سمیت دیگر قاف لیگ کے امیدواروں کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔