Uncategorized
چیئرمین اصغریہ تحریک کے درسی دورہ جات
شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے چئیرمین انجنئیر سید حسین موسوی کے اندرون سندھ کے مختلف اضلاع میں درسی دورہ جات کا سلسلہ جاری ہے۔ دورہ جات کے دوران نوشہروفیروز، خیرپور اور سکھر میں منعقدہ مختلف نشستوں میں حسین موسوی نے کربلا شناسی کے موضوعات پر خطاب کئے۔ ان درسی نشستوں میں عوام کثیر تعداد میں شریک تھی۔