Uncategorized

محرم میں سادہ لباس تحریک، سوشل میڈیا پر آگاہی مہم

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)سوشل میڈیا پر محرم الحرام سے قبل ایک تحریک کا آغاز کیا گیا ہے جسکا عنوان ہے محرم میں سادہ لباس تحریک، اس تحریک کے مطابق محرم میں سیدھے سادے کالے لباس پہنیئے۔۔۔۔ملک کے بڑے بڑے ٹیکسٹائل ہاوسز اور ڈیزائنرز نے محرم میں نت نئے بلیک اینڈ وہائٹ ڈیزائنر وئیر مارکیٹ میں ڈال دئیے ہیں، ان میں بریزے پیش پیش ھے، گل احمد کے ideas اور نشاط اور سیفائر بھی مقابلے میں شریک ہیں اور شیعہ عزادار خواتین shopping میں مصروف۔ کچھ خوف خدا کریں اور عزاداری کو festival نہ بنائیں ، نہ اپنا پیسہ ان منافع خور ڈیزائنرز کی جیبوں میں بھریں۔

محرم میں سادہ کالا لباس بغیر گل بوٹوں اور فینسی ڈیزائنگ کا پہنیئے ،یاد رکھیں یہ عزائے امام حسین ھے فینسی ڈریس شو نہیں۔

یہ پیسہ ضرورت مندوں کی مدد میں استعمال کریں ، اپنے بچوں کی تعلیم میں استعمال کریں اور اشاعت علوم و تاریخ آل محمد میں استعمال کریں،

اس پیغام کو تحریک کی طرح پھیلائیں اور محرم میں کسی ڈیزائنر اور ٹیکسٹائل ہاوسز کی مصنوعات نہ لیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button