Uncategorized

محرم میں انتظامیہ منتخب نمائندوں سے مشاورت کرے،راجہ بشارت

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) محرم الحرام میں امن و امان کے حوالے سے سول سیکرٹریٹ میں گزشتہ روز ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔ اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر قانون اور چیئرمین کیبنٹ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر راجہ بشارت نے کی۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور آئی جی پنجاب سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی جبکہ صوبے بھر کے کمشنر ، آر پی اوز، ڈپٹی کمشنروں اور ڈی پی اوز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ وزیر قانون کو محرم الحرام کے دوران امن وامان برقرار رکھنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے کئے جانے والے سکیورٹی اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ اجلاس کے حوالے سے وزیر قانون نے بتایا کہ پچھلے محرم الحرام پر کئے گئے سکیورٹی اقدامات کا ازسرنو جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب بھر کے کمشنر، ڈپٹی کمشنروں اور پولیس حکام کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ محرم الحرام میں امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے منتخب نمائندوں سے مشاورت کریں۔ راجہ بشارت نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے افسران مذہبی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے رہنمائوں سے بھی ملاقاتیں کریں اور محرم الحرام میں امن کی فضا قائم رکھنے کیلئے ان کی سفارشات کے حوالے سے حکومت کو آگاہ کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button