ماتمی جلوس روٹس کی برووقت تعمیر و مرمت کی جائے،وفاق علماء شیعہ
شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وفاق علماء شیعہ پاکستان کے مرکزی صدر علامہ رضی جعفر نقوی نے کہا ہے کہ عزاداری منانا ہر مسلمان کا حق ہے یکم محرم الحرام سے قبل ماتمی جلوس روٹس کی برووقت تعمیر و مرمت کی جائے اور صفائی و ستھرائی کے انتظام کو بہتر بنایا جائے، گستاخانہ خاکوں پر پاکستانیوں نے اسلامی غیرت کا مظاہرہ کیا اور حکومت پاکستان نے اپنا بہترین موقف پیش کیا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مصباح العلوم الجعفریہ محلہ حسین آباد سوتری وٹ بیرون بوہڑ گیٹ میں پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر وفاق علماء شیعہ پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا اختر حسین نسیم، علامہ علی رضا نقوی، بشارت عباس قریشی بھی ہمراہ تھے علامہ سید رضی جعفر نقوی نے مزید کہا کہ علماء کرام، زاکرین پر ذمہ داری ہے کہ وہ اتحاد و اتفاق کی فضاکو قائم رکھیں، انہوں نے کہا کہ ایران، عراق، شام کو زیارات مقدسہ کے لئے جانے والے زائرین کو بلوچستان کی حدود میں سکیورٹی فراہم کی جائے۔