Uncategorized

محرم سے قبل صفائی ستھرائی و دیگر کام مکمل کرلئے جائیں گے، چیئر مین ضلع غربی

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)چیئرمین بلدیہ غربی اور ڈپٹی کمشنر ویسٹ نے عاشورہ محرم کے حوالے سے ہونے والے کاموں اور جلوس کی گذرگاہوں کا ہنگامی دورہ کیا اس موقع پر چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے ڈپٹی کمشنر ویسٹ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جن علاقوں میں موجود جلوس کی گذرگاہوں اور امام بارگاہوں کے اطراف شکایات موصول ہورہی ہیں ان تمام مقامات پر ان شکایات کا فوری تدارک کیا جارہا ہے بلدیہ غربی کی انتظامیہ اور اراکین ڈسٹرکٹ کونسل متعلقہ شکایات کے حل کیلئے شب و روز منتظمین سے رابطہ میں ہیں ہم نے اسطرح کی حکمت عملی طے کی ہےکہ یکم محرم الحرام تک ان شکایات کا خاتمہ ممکن بنایا جاسکے اس حوالے سے بلدیہ غربی کے تمام زون میں بیک وقت کام جاری ہے جلوس کی گذرگاہوں پر استرکاری اسٹریٹ لائٹ کی درستی،فراہمی و نکاسی آب کی شکایات کچرہ و ملبہ کی صفائی کے ساتھ ساتھ منٹینس ورک اور کئی مقامات پر جھاڑیوں کی کٹائی کے علاوہ دیگر بلدیاتی امور سے متعلق شکایات کا خاتمہ ممکن بنایا جارہا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button