محر م الحرا م میں انتظامات اور عزاداروں کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اہم اجلاس
شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ناظم ٹائون ون زاہد ندیم کی زیر صدارت محر م الحرا م میں انتظامات اور عزاداروں کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں نائب ناظم ٹائون ون محمد شعیب بنگش‘ محرم کمیٹی کے چیئرمین و فوکل پرسن طارق علی شاہ‘ ٹی او آر ٹائون ون رحمان خٹک ‘ ٹائون ممبرا ن او ر ڈبلیو ایس ایس پی کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں محرم الحرام کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں ناظم ٹائون ون زاہد ندیم نے بی سی اے سٹاف کو جلوس کی گزرگاہوں اور امام بارگاہوں کے نزدیک پڑا ہوا تعمیراتی ملبہ فوری ہٹانے کے احکامات جاری کئے اس کے علاوہ تمام لیک پائپوں کی فو ری مرمت اور جلوس کی گزرگاہوں میں سٹریٹ لائٹس لگانے ‘ آئرن ٹاکیاں لگانے اور بجلی کا دیگر سسٹم ٹھیک کرنے کے احکامات بھی جاری کئے ٹائون ناظم نے فوکل پرسن طارق علی شاہ کو اندرون شہر گزرگاہو ں کا دورہ کرنے اورروزانہ کی بنیاد پر کارکرد گی رپورٹ طلب کی ناظم ٹائون ون زاہد ندیم نے اس عزم کا اظہارکیا کہ محرم الحرام کیلئے مثالی انتظامات کئے جائینگے اور اس سلسلے میں تمام وسائل بروئے کارلائے جائینگے ۔