محرم کا مہینہ ہمیں امن و اتحاد کا درس دیتا ہے،آغا علی حسنین
شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امام بارگاہ در فاطمۃالزہرہ ؑسبزہ زار میں عشرہ محرم کی پہلی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا قلب علی سیال نے کہاکہ امام حسین ؑکسی ایک گروہ یا فرقہ کے امام نہیں ۔حسین ویلج میں خطاب کرتے ہوئے آغا علی حسنین مہدوی نے کہا کہ صبر و استقلال میں آپکا کوئی ثانی نہیں۔محرم کا مہینہ ہمیں امن و اتحاد کا درس دیتا ہے ۔کاشانہ رحمت میں خواتین کی مجلس عزاءسے خطاب کرتے ہوئے سیدہ ماجدہ بخاری نے کہا کہ کربلاایک ایسی درس گاہ ہے جہاں سے ہر قسم کا علم ملتا ہے اور یہ انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے ۔ مرکزی امام بارگاہ چندرائے مجلس عزاءسے خطاب کرتے ہوئے مولانا مرتضی حسین گھلو نے کہا کہ امام حسینؑ کی شہادت نے دنیا کی تاریخ کو ہلا کر رکھ دیا۔انسانیت کو بیدار کرنے کے لیے انقلاب حسینؑ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔متروکہ وقف املاک بورڈ کی ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر سمیرا رضوی کی رہائش گاہ پر منعقدہ خواتین کی مجلس سے خطا ب میں محترمہ اسماءنقوی نے کہ امام حسین ؑکے غم میں ہر درد دل رکھنے والی آنکھ پر نم ہے ۔