Uncategorized
اسلام انسانیت کی فلاح اور احترام کا پیغام دیتا ہے،علامہ حسن ظفر
شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ دین اسلام میں انسانیت کی فلاح ،حرمت اور احترام کا پیغام موجود ہے ،اسلامی تعلیمات کے مطابق انسانیت کا قتل بڑا گناہ ہے یہ بات انہوں نے امام بارگاہ سامرہ نیو رضویہ سوسائٹی میں عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران کہی،انہوں نے کہا کہ اس وقت اسلام اور کربلا والوں کے پیغام کو زندہ رکھنے کی ضرورت ہے کیونکہ نواسہ رسولؐ نے اپنی جان قربان کی اور انسانی حرمت اور اقدار کو بچایا،ہمیں بہترین اعمال و کردار پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ اس بات پر غور کرنا ہوگا کیا ہم آج اسلام کے سچے پیروکار ہیں اور اگر نہیں تو ہمیں اپنے امور اور حرکات و سکنات پر غور کے ساتھ ساتھ اپنی آخرت کی فکر بھی کرنا ہوگی۔