پاکستانی شیعہ خبریں

حضرت امام حسینؑ نے ظلم کے خلاف صدائے حق کہنے کا درس دیا ہے

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ نے ظلم اور بربریت کے خلاف صدائے حق کہنے کا درس دیا ہے ، حق و باطل کے معرکہ میں فتح ہمیشہ حق کی ہوگی ۔واقع کربلا سے ہمیں بہت سے درس ملتے ہیں ۔نماز او ر قرآن سے دوری ہماری دنیاوی مشکلات کا سبب ہے کسی بھی تحریک کے پیغام کو عوام تک پہنچانے بہت اہم ہے یہ بات تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی منورہ منیر بلوچ اور سیکرٹری اطلاعات وومن ونگ بلوچستان شائستہ ضیغم نے کہی انہوں نے کہا کہ دنیا میں بہت سی تحریکوں میں خواتین کا اہم کردار ہے جس کی روشن مثال ہمیں کربلا اور یوم عاشور سے ملتی ہے کربلا کی تحریک کے پیغام کو بھی اسیر خواتین نے ہی عوام تک پہنچایا کربلا کے واقعات کو زندہ کرنے میں حضرت زینب علیہ السلام حضرت کلثوم علیہ السلام حضرت سکینہ علیہ السلام اسیران اہل بیت اور ک ربلا کے دیگر شہدا کی بیوائوں اور مائوں کا کردار اہم رہا ہے حضرت زینب علیہ السلام کے بے مثال کردار اور قربانیوں سے تاریخ کربلا روشن نظر آتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button