جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی کا بڑا بیان
شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امام حسینؑکی مبارک زندگی اسلامی تاریخ کا روشن باب ہے۔ نواسۂ رسولؐ کی سیرت و کردار سے امت مسلمہ کے قلوب قیامت تک منور ہوتے رہیں گے۔ شہدأ کربلاؑ کی قربانی ہمیں صبر و تحمل کا درس دیتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی نے گذشتہ روز جامعہ میں منعقدہ ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہامام حسینؑکی عظیم قربانی سے ہمیں امن و سلامتی اور صبر و تحمل کا درس ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام صحابہ کرامؓ کا ہر ہر عمل اسلام کے پیغام ’’امن‘‘ کی ترویج کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ حضرت حسینؑنے بھی اپنی فقید المثال قربانی سے اسلام کے پیغام امن کو زندہ کر دیا اور ان کی بے مثال و لازوال قربانی کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔ اس موقع مولانا عبدالوحید روپڑی، مولانا شکیل الرحمن ناصر سمیت جماعت اہلحدیث پاکستان کے دیگر رہنمائوں نے بھی اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمیں بھی صحابہ کرام کی تعلیمات کو منانے کی بجائے اپنانے کی اشد ضرورت ہے۔ معاشرے کی اصلاح اور ترقی کی راہوں پر گامزن ہونے کیلئے ہمیں تعلیمات صحابہ کا دامن مضبوطی سے پکڑنا ہو گا۔ صحابہ کرام کی عملی زندگی کو نمونہ بنا کر اور ان کی تعلیمات کو اپنا کر ہی پوری دنیا کو سنگین مسائل سے نجات دلائی جا سکتی ہے اور سلامتی کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے