محرم ہمیں حق و باطل میں تمیزکا درس دیتا ہے،مولانا انوار الحق حقانی
شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوتﷺ کے رکن مرکزی شورٰی و صوبائی خطیب مولانا انوار الحق حقانی نے کہا ہے کہ محرم الحرام کا مقدس مہینہ ہمیں حق و باطل میں تمیز کرنے اور کفریہ طاقتوں کے ساتھ ٹکرانے کا پیغام دیتا ہے اورواقعہ کربلا مسلمانوں کو حق پر ڈٹ جانے کا درس دیتا ہےان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی جامع مسجد میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کے حضرت امام حسین ؑ اور ان کے ساتھیوں کی واقعہ کربلا میں شہادت عظیم مشنکیلئے تھی نواسہ رسولﷺ نےمیدان کربلا میں حق کا پرچم بلند کیا اور آپؑ کی عظیم قربانی مسلمانوں کیلئے تاقیامت مثال بن گئی امام حسین ؑ نے مظلوم انسانیت کو ظالمانہ نظام کے خاتمے اور ظلم و جبر کے خلاف ڈٹ جانے کا حوصلہ اور حق نوائی کا بے مثال درس دیا آپؑ نے اپنے کردار سے ثابت کر دیا کہ حق کی آواز بلند کرنا ،انسانی اقدار کا تحفظ اور دین کی سربلندی اسوہ پیغمبریؐ ہے۔