یوم عاشور عالم کفر کیخلاف یکجہتی کے طورپر منائینگے،رحیم کاکڑ
شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)سابق میئر ناظم ممبر میٹروپولیٹن کارپوریشن سرور بازئی نسیم الرحمان سلیم قریشی میر وائس کاکڑ ایڈووکیٹ عمر فاروق کاکڑ ایڈووکیٹ غفا ر بادینی شریف کرد منظور سرپرہ چچا بشیر لیاقت درانی جاوید کلیم اللہ طارق برات خان اکبر یوسف اول خان کاکڑ نسیم عبداللہ نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ یوم عاشور عالم اسلام عالم کفر کیخلاف یکجہتی کے طور سے منائینگے اور حضرت امام حسینؑ کی قربانی عالم اسلام کیلئے عملی نمونہ کے طورپر ثابت ہوچکی ہے آج عالم اسلام خصوصاََ عراق فلسطین افغانستان شام کشمیر میانمار کے مسلمانوں کو امریکہ اور عالم کفر بھارت نے تختہ مشک بنایا ہوا ہے مسلمان عالم میں حضرت امام حسینؑ کا یزید کیخلاف سر کا نذرانہ پیش کرنے کا نمونہ ہمارے سامنے ہے اب وقت ہے کہ ہم آپس میں بحیثیت ایک قوم مذہبی نفرت نسلی لسانی نفرتوں کیخلاف یکجا ہوجائیں انہوں نے کہا کہ پاکستان دو قومی نظریئے کے تحت حاصل کیاگیا تھا اس راستہ پر چلتے ہوئے ہمیں ہر قسم کے لسانی نسلی مذہبی تفرقوں سے نکل کر ایک پاکستانی قوم کی حیثیت سے ملک خداداد پاکستان کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے اور ہمیں عدلیہ فوج اور موجودہ حکومت کی ملکی یکجہتی کی پالیسیوں کیلئے ملکی استحکام کیلئے بھرپورانداز میں کام کرنا ہوگا۔