پاکستانی شیعہ خبریں

یوم عاشورہ کے موقع پر حکومت کے انتظامات قابل ستائش تھے،صرافہ ایسوسی ایشن

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) صرافہ ایسوسی ایشن بلوچستان رجسٹرڈ کے صوبائی بیان میں کہا گیا ہے کہ محرم الحرام کے ایام کے صوبائی حکومت ضلعی انتظامیہ ایف سی، ایس پی سٹی، ایس ایچ او سٹی کے انتظامات قابل ستائش تھے جس طریقے سے یوم عاشورہ کے جلوس کے موقع پر انتظامات کئے گئے اس طرح جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا بروقت بخیر وخوبی اختتام پذیر ہوا انتطامیہ کی جانب سے کئے گئے انتظامات قابل تعریف ہیں اور عوام نے جس طرح بھائی چارے کا مظاہرہ کیا وہ بھی قابل تعریف ہے بیان میں امید ظاہر کی گئی کہ عوام اور انتظامیہ میں رابطے سے ہی اپنے مقاصد حاصل ہوں گے صرافہ ایسوسی ایشن بلوچستان قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے اور انتظامیہ کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button