مشرق وسطی

ترکی میں سعودی قونصل جنرل گرفتاری کے خوف سے فرار

ترکی کے شہر استنبول میں سعودی عرب کے قونصل جنرل محمد العتیبی ترکی سے فرار ہوکر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق سعودی قونصل جنرل اپنے گھر کی تفتیش سے قبل سفارتی استثنی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ترکی سے فرار ہوگئے ہیں۔

ترک ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے قونصل جنرل کوعلم تھا کہ گھر میں موجود رہنے کی صورت میں سفارتی استثنی ختم ہوسکتا ہے اور اسے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے شبہ میں گرفتار کیا جاسکتا ہے لہذا وہ سیاسی استثنی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ترکی سے فرار ہوگئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button