مشرق وسطی

القوات اللبنانیہ پارٹی دوہزار نو سے امریکہ اور سعودی کے پیسے پر پل رہی ہے :نبیل قاووق

شیعہ نیوز:حزب اللہ لبنان کی مرکزی کاؤنسل کے رکن نبیل قاووق نے کہا کہ سمیر جعجع کی نگرانی میں سرگرم عمل القوات اللبنانیہ پارٹی کا مقصد نئے نئے فتنوں کو جنم دے کر حزب اللہ کا مقابلہ کرنا ہے۔

قاووق نے مزید کہا کہ اس حقیقت کا انکشاف ویکی لیکس نے کیا ہے کہ مذکورہ پارٹی کا تعلق امریکہ اور سعودی عرب سے رہا ہے مگر اس کے باوجود دو ہزار نو سے اب تک اُسے اپنے کسی بھی اتحادی کو اپنا بنائے رکھنے میں کامیابی نہیں مل سکی ہے کیوں کہ سب کے لئے یہ واضح ہو چکا ہے کہ سمیر جعجع کی پارٹی لبنان میں ایک نئی خانہ جنگی کو ہوا دینے کے درپے ہے۔

حزب اللہ کی مرکزی کاؤنسل کے رکن نے القوات اللبنانیہ پارٹی کو ملک کے لئے بڑا خطرہ قرار دیا اور کہا کہ حزب اللہ نے صیہونی دشمن سے مقابلے کے لئے ایک لاکھ جوان تیار کر رکھے ہیں اور وہ کبھی بھی اپنی جہت کو نہیں بدلے گی۔

یاد رہے کہ دو ہفتے قبل لبنان کے دارالحکومت میں مظاہرہ کرنے والے پرامن شہریوں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی تھی جس میں شہید ہونے والوں کی تعداد اب سات ہوگئی ہے جبکہ ساٹھ سے زائد افراد زخمی بتائے جاتے ہیں۔ اس واقع کے بعد کچھ ایسے قرائن اور ثبوت سامنے آئے ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ یہ حملہ منصوبہ بند طریقے سے کیا گیا اور اس میں القوات اللبنانیہ پارٹی کے اراکین کا ہاتھ ہے۔

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے بھی اپنے حالیہ خطاب میں مذکورہ پارٹی کو ملک اور بالخصوص وہاں کی عیسائی برادری کے لئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button