بحرین میں ظلم کے خلاف پرامن جدوجہد جاری رکھنے پر تاکید
بحرین کی جمعیت الوفاق نے قیام کی سالگرہ کے موقع پر ایک بیان میں کہا ہے کہ جمعیت الوفاق اور اس کے رہنماؤں کو نشانہ بنایا جانا بحرین اور اس ملک کے شہریوں کے مفادات کے مقابلے میں بہت معمولی خسارہ ہے۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ سات نومبر دو ہزار گیارہ کو جمعیت الوفاق کا قیام بحرینیوں کے شہری حقوق اور ان کے مفادات کے دفاع نیز سو سال سے زائد قومی جدوجہد کا ایک سلسلہ ہے۔
اس بیان کے مطابق ملک میں جمہوریت کے قیام، ظلم کے خاتمے اور اصلاحات کے لئے بحرینی عوام کی جدوجہد بدستور جاری رہے گی اور طاقت کے استعمال سے اسے ہرگز دبایا نہیں جا سکتا۔
دوسری جانب چودہ فروری کے انقلابی جوانوں کے اتحاد نے جمعے کو عوامی برہمی کے زیرعنواں مظاہرہ کرنے سے متعلق بحرینی علما کی اپیل کی حمایت کی ہے۔
اس سلسلے میں چودہ فروری کے انقلابی جوانوں کے اتحاد کی جانب سے جاری کئے جانے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کے قیام کے لئے، کی جانے والی کوششوں کی مخالفت اور جمعیت الفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان کی عمر قید کی سزا کے ظالمانہ فیصلے کے خلاف احتجاج کے لئے جمعے کو عوامی برہمی کے عنوان سے ملک بھر میں مظاہرے کئے جائیں گے۔
اس اتحاد کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سرزمین بحرین جو ملک بھر میں بے گناہ شہریوں کے بہائے جانے والے خون سے پوری پاک ہو چکی ہے، ایسے غاصب صیہونیوں کا وجود ہرگز برداشت نہیں کرے گی کہ جن کے ہاتھ فلسطین، شام، لبنان اور دیگر عرب ملکوں کے شہریوں کے خون سے آلودہ ہیں۔