Uncategorized

پسند علی رضوی اصغریہ تحریک کی مجلس اعلٰی کے نئے صدر منتخب

شیعہ نیوز )پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ(سید پسند علی رضوی اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے پالیسی ساز ادارے مجلس اعلٰی کے نئے صدر منتخب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اصغریہ علم و عمل تحریک کے پالیسی ساز ادارے مجلس اعلٰی کا اجلاس سعيد علی پٹھان کی زیر صدارت اقراء قرآن سینٹر حیدرآباد میں منعقد ہوا، جس میں اضلاع اور ڈویژن کی جانب سے منتخب نمائندگان نے شرکت کی، اجلاس میں مجلس اعلٰی کے آئندہ دو سال کیلئے صدر کا انتخاب عمل میں لایا گیا، جس میں اکثریت رائے سے سید پسند علی رضوی نئے صدر منتخب ہوگئے۔ نومنتخب صدر پسند علی رضوی نے سید ریاض حسین شاہ نقوی کو نائب صدر اور شہباز علی چانڈیو کو سیکرٹری منتخب کیا ہے۔ اجلاس میں اصغریہ تحریک کے سالانہ پروگرام کی منظوری لی گئی، جبکہ تحریک کے آئین میں ترامیم کرنے کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس میں سید پسند علی رضوی، سعید پٹھان، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر قمر عباس غدیری اور اصغریہ تحریک کے مرکزی صدر محمد عالم ساجدی شامل ہیں۔

اجلاس میں تحریک میں مرکزی شعبہ اصغریہ میڈیا سیل اور مرکزی کابینہ اصغریہ علم و عمل تحریک کی بھی منظوری لی گئی ہے۔۔ واضح رہے کہ اصغریہ تحریک میں مجلس اعلٰی ایک پالیسی ساز ادارہ ہے، جس میں چیئرمین تحریک، مرکزی صدر و نائب صدر اصغریہ تحریک، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر رکن ہوتے ہیں، جبکہ باقی اراکین تحریک کے ڈویژن اور اضلاع سے لئے جاتے ہیں۔ مجلس اعلٰی کو تحریک کے سالانہ پروگرام اور مرکزی کابینہ کی منظوری کا اختیار ہوتا ہے، جبکہ آئین میں ترامیم اور پالیسیاں بنانے کا اختیار بھی اسی ادارے کو ہے، مجلس اعلٰی میں صدر، نائب صدر اور سیکریٹری کیلئے الیکشن ہوتے ہیں، منتخب افراد دو سال تک اسی عہدے پر رہ سکتے ہیں۔ مجلس اعلٰی کا اجلاس ہر تین مہینے بعد ہوتا ہے، جبکہ ہنگامی اجلاس کبھی بھی بلایا جا سکتا ہے۔ اجلاس میں تحریک کی فعالیت کیلئے پروگرام ترتیب دیئے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button