Uncategorized

کراچی، مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے تین روزہ مجالس کا انعقاد

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین کراچی ضلع ملیر کے زیر اہتمام تین روزہ مجالس عزاء بسلسلہ شہادت شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا مرکزی مسجد جعفرطیار سوسائٹی میں منعقد کی گئیں جس سے علامہ کاظم عباس نقوی نے خطاب کیا۔

 مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے علامہ کاظم عباس نقوی کا کہنا تھا کہ حضرت فاطمہ زہراؑ کی سیرت بنی نوع انسان کیلیے کامل نمونہ ہے۔ جناب سیدہؑ نےتن تنہا ولایت علیؑ کا دفاع کر کے ہمیں یہ پیغام دیا ہے کہ چاہے دنیا ولایت کی مخالف ہوجائے ہمیں ہرحال میں حجت خدا ؑ کا ساتھ دینا ہے۔

مجالس عزا میں سوزخوانی کے فرائض ادارہ ترویج سوزخوانی نے انجام دیئے جبکہ مختلف منقبت خوانوں نے سلام پیش کیا ۔شہر کی مدعو شدہ ماتمی انجمنوں نے نوحہ خوانی و سینہ زنی کی۔ مجالس عزا میں مومنین اور مومنات کی بڑی تعداد میں شرکت رہی جبکہ عزاداروں کیلئے سبیل اور نیاز کا بھی اہتمام کیا گیاتھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button