ایم ڈبلیوایم پاکپتن کے سیکرٹری جنرل مخدوم طالب اسدی کی نماز جنازہ ادا، رہنماؤں کی شرکت
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع پاکپتن کے سیکرٹری جنرل مخدوم طالب حسین اسدی کی نماز جنازہ پاکپتن میں ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، صوبائی سیکرٹری عزاداری سیل رانا ماجد علی، مرکزی کوآرڈینیٹر سید شہریار زیدی، مسئول صوبائی آفس زاہد حسین مہدوی نے شرکت کی۔
نماز جنازہ کے موقع پررہنما مجلس وحدت مسلمین سید اسد عباس نقوی نے کہا کہ مخدوم طالب حسین اسدی کی وفات سے بڑا خلاء پیدا ہوا ہے، مرحوم نڈر، فعال اور انتھک محنت کرنے والے ساتھی تھے، اسدی صاحب کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، رہنماؤں نے مرحوم کے بیٹوں اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی۔ یاد رہے کہ مرحوم ٹریفک حادثہ میں انتقال فرما گئے تھے، مخدوم طالب حسین اسدی کی وفات پر مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور دیگر مرکزی رہنماؤں نےگہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا تھا۔