پاکستانی شیعہ خبریں

کوئٹہ، ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام دفاع مادر وطن ریلی کا انعقاد

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  بھارتی جارحیت کے خلاف اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلیےمجلس وحدت مسلمین آج ملک بھر میں یوم دفاع مادر وطن کے عنوان سے منارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پر بھارتی جارحیت کے خلاف اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلیےمجلس وحدت مسلمین اپنے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی کال پر آج ملک بھر میں یوم دفاع مادر وطن کے عنوان سے منارہی ہے۔اس ہی سلسلے میں کوئٹہ میں بعد نماز جمعہ علامہ ہاشم موسوی کی قیادت میں دفاع مادرِ وطن ریلی نکالی گئی جس میں مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ بھارت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں اور اپنے جنگی جنون سے باز رہنا چاہئے۔ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو قوم کا ہر فرد اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہو کر مادر وطن کا دفاع کرے گا۔ پاک فضائیہ نے بھارتی دراندازی کا بھرپور جواب دے کر دنیا کو بتادیا ہے کہ وہ اپنے ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button