شہید علی رضا عابدی کیس سی ٹی ڈی پولیس کو بڑی کامیابی مل گئی
شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کے قتل میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کیس میں سی ٹی ڈی پولیس کو بڑی کامیابی مل گئی، کراچی میں سی ٹی ڈی نےپیر کی صبح فاروق نامی ملزم کو گرفتار کیا جس کی نشاندہی پر مزید تین ملزمان پکڑے گئے۔ایس ایس پی سی ٹی ڈی نوید خواجہ نے میڈیا کو بتایا کہ علی رضا عابدی کیس ابتداء میں بلائنڈ مرڈرتھا، ملزمان نے آٹھ اور نودسمبر سے علی رضا عابدی کی ریکی کا آغاز کیا اور مکمل منصوبہ بندی کے بعد علی رضا عابدی کوٹارگٹ کرکے قتل کیا گیا۔سی ٹی ڈی حکام کو شبہ ہے کہ گرفتار افراد کا تعلق لیاری کینگ وار یا پھرکرائے پر وارداتیں کرنے والے گروہ سے ہوسکتا ہے،واردات میں استعمال اسلحہ احتشام قتل سے بھی میچ ہوا ہے۔ایس ایس سی ٹی ڈی کے مطابق واردات کا اب تک کوئی سیاسی یامذہبی پہلو سامنے نہیں آیا۔
ایس ایس پی سی ٹی ڈی نوید خواجہ نے بتایا کہ ملزمان کا کوئی کریمنل ریکارڈ نہیں، واردات کا اب تک کوئی سیاسی یامذہبی پہلو سامنے نہیں آیا،بظاہر سپاری کلنگ تھی اور اجرتی قاتل استعمال کیے گئے،علی رضا عابدی کا قتل دو ہفتے کی پلاننگ کے بعد ہوا۔