Uncategorized

مسائل کا حل جنگیں نہیں مذاکرات ہوا کرتے ہیں، علامہ ساجد علی نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)   ایم ایم اے کے نائب صدر اورشیعہ علما کونسلکے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ جنگوں سے کبھی مسائل کا حل نہیں نکلا مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں۔

سربراہ ایس یو سی پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کا دشمن اچھی طرح جانتا ہے کہ پاکستان ایک مضبوط دفاعی قوت رکھتا ہے، ہماری شرافت کو کمزوری سمجھنے والے اچھی طرح جان لیں کہ ہمیں اپنے ملک کی سرحدوں کی حفاظت اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز ہے، جنگیں کبھی مسائل کا حل نہیں رہیں، لیکن جنگ مسلط کر دی جائے تو غیرت مند قوم اپنی جان پر کھیل کر اپنی دھرتی کی حفاظت کرتی ہے۔

 ایم ایم اے کے نائب صدر کا کہنا تھا کہ ہم بھارتی سرکار کو ایک بار پھر کہتے ہیں کہ مذاکرات ہی مسائل کا حل ہے، بھارتی دراندازی کو ساری دنیا نے دیکھا کہ اسے منہ کی کھانا پڑی، اس کی بزدل سپاہ دھول چاٹتی ہوئی واپس لوٹی، ہماری پاک فوج کے بہادر نوجوانوں نے ثابت کر دیا کہ وہ اپنی مادر وطن کی حفاظت کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر مودی سرکار نے دونوں ملکوں کی عوام کو جنگ میں جھونکنے کا فیصلہ کر ہی لیا ہے تو پاکستان کا بچہ بچہ پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر دشمنوں کو ناکوں چنے چبوائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button