والد قیام پاکستان کا مخالف اور بیٹا بھارتی زبان بولنے لگا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مولانا فضل الرحمٰن نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد بھارتی پائلٹ کی رہائی کو پاکستان کی شکست قرار دےدیا۔
تفصیلات کے مطابق جمیعت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنی رہائشگاہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ ملک میں 90 فیصد دہشت گردی ختم کرنے کا حکومتی دعویٰ بچگانہ ہے، ملک میں امن و امن کی صورتحال ایسی ہے جیسی کہ ڈی آئی خان کی ہے، جہاں پر آئے روز ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے لوگوں کو قتل کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی پائلٹ کی عجلت میں واپسی نے پاکستان کی فتح کو شکست میں تبدیل کردیا، جب عالمی سطح پر پاکستان اور بھارت کی جنگ ڈیکلیئر ہی نہیں ہوئی تو جنیوا کنونشن کے تحت قیدیوں کی واپسی کی پابندی پاکستان پر لاگو ہی نہیں ہوتی، پاکستان کے تمام ادارے حکومت کی نااہلی کی وجہ سے شکست وریخت کا شکار ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کے والد مفتی محمود نے اسلامی ریاست پاکستان کے قیام کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ خدا کا شکر ادا کرتے ہیں کہ وہ پاکستان بنانے کے گناہ میں شامل نہیں تھےجبکہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد بھارتی پائلٹ کی رہائی کو بھارت میں پاکستان کی شکست قرار دینے کا سلسلہ شروع ہوا جسے آج قیام پاکستان کے مخالف کے فرزندمولانا فضل الرحمٰن نے دہرایا ہے۔