Uncategorized

نیوزی لینڈ جیسا واقعہ کسی مسلم ملک میں ہوتا تواقوام متحدہ سمیت تمام یورپ نے آسمان سر پر اٹھا لینا تھا، محمد حسین اکبر

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  ادارہ منہاج الحسین لاہور اور تحریک حسینیہ پاکستان کے سربراہ علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبرنے کہا ہے کہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا وہ انسانیت کے دشمن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مساجد پر دہشتگردی کے واقعات افسوسناک اور قابل مذمت ہیں۔ حکومت پاکستان نیوزی لینڈ کی مساجد میں پیش آنیوالے دہشتگردی کے واقعات پر نیوزی لینڈ حکومت سمیت عالمی سطح پر اپنا احتجاج ریکارڈ کروائے۔ لاہور میں ادارہ منہاج الحسین کے عہدیداروں کیساتھ گفتگو میں انہوں نے کہاکہ نیوزی لینڈ مساجد میں پیش آنے والے واقعات دنیا بھر میں فرقہ واریت کی آگ کو بھڑکانے کے مترادف ہے۔ اگر اس طرح کے واقعات کسی دوسرے مسلمان ملک میں پیش آتے تو اقوام متحدہ سمیت پورے یورپ نے آسمان سر پر اُٹھا لینا تھا اور اس ملک پر پابندیوں کا مطالبہ شروع ہو جانا تھا مگر بدقسمتی سے مغربی مملک نے سوائے مذمتی بیان دینے کے کچھ نہیں کیا۔

 ڈاکٹر محمد حسین اکبر نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مساجد میں پیش آنیوالے ان دہشتگردی کے واقعات پر نیوزی لینڈ حکومت سے رابطہ کیا جائے اور متاثر ہونیوالے پاکستانیوں کی فوری داد رسی کی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button