مدرسہ عروۃ الوثقیٰ کا یوم تاسیس، علامہ جواد نقوی کے نمائندوں کی مولانا طارق جمیل کو شرکت کی دعوت
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مدرسہ عروۃ الوثقیٰ لاہور کے وفد نے مدرسے کی یوم تاسیسِ اور جشن ولادت مولائے کائنات حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام میں شرکت کی دعوت دینے کیلئے رائیونڈ تبلیغی مرکز کا دورہ کیا اور ممتاز تبلیغی رہنما مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی۔ جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے وفد نے مولانا طارق جمیل کو جشن مولائے کائنات میں شرکت کی دعوت اور مولانا سید جواد نقوی کا خصوصی پیغام پہنچایا۔ مولانا طارق جمیل نے جشن مولائے کائنات میں شرکت کی یقین دہانی کروائی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ ایک نبی(ص) کی اُمت فرقوں میں بٹ چکی ہے، ہمارے نبی(ص) نے تو تمام انسانوں کو متحد کیا، ایک دین پر لائے اور ہم نے اس دین الہیٰ کی تعلیمات کو فراموش کر دیا اور فرقوں میں تقسیم ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ سید جواد نقوی کے تبلیغی جماعت سے اچھے مراسم ہیں اور وہ ضرور کوشش کریں گے کہ اس جشن کی تقریب میں شریک ہوں۔