Uncategorized
یوم پاکستان، مفکر پاکستان علامہ اقبال کےمزاراقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یوم پاکستان کے موقع پر لاہور میں مزارِاقبالؒ پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مصور پاکستانؒ کو پاک فضائیہ اور پاک رینجرز کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی جس کے بعد مزاراقبال پر پاک فضائیہ کے دستے نے سکیورٹی کے فرائض سنبھال لئے۔ ائیر کموڈور رضوان ملک نے بطور مہمان خصوصی پریڈ کا معائنہ کیا۔ بیس کمانڈر پی اے ایف ایئر کموڈور سید صباحت حسن نے مزار اقبالؒ پر پھول چڑھائے۔ ایئرکموڈورسید صباحت حسن نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلمبند کئے۔ اس دوران سکیورٹی خدشات کے باعث مزار پر عام عوام کا داخلہ بند رکھا گیا ہے۔