Uncategorized
ملتان، جے ایس او کے دستے کا حضرت عباسؑ علمدار کو خراج عقیدت
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پنجاب کے شہر ملتان میں جے ایس اوکے چاق و چوبند دستے نےعلم حضرت عباسؑ کو سلامی پیش کی۔
تفصیلات کے مطابق جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان کے زیراہتمام شیعہ میانی ملتان میں مختلف وردیوں میں ملبوس رضاکاروں کے دستوں نے جشن ولادت حضرت عباس علمدار علیہ السلام کی مناسبت سے علم مبارک حضرت عباسؑ کو سلامی پیش کی۔ تقریب میں بچوں، نوجوانوں اور بزرگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اس موقع پر تقریب کے مقام کو نہایت عمدگی سے سجایا گیا تھا۔